اوستہ محمد( آن لائن ) مستری مزدور یونین اوستہ محمد کے چیئرمین حاجی محمد رمضان ببر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں نے شہر اوستہ محمد میں تباہی مچا دی دو ماہ سے تمام کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں دوسری جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئی دنوں سے مین روڈ کو کٹ لگا کر آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے شہر میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکا ہے اور کھاد و خوراک کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے شہر میں تمام روز مرہ چیزوں کی قلت ہے مزدور طبقہ دو ماہ سے بے روزگار بے یارو مدد گار ہیں ان کے گھروں میں فاقہ کشی کرنے کا سامنا ہیں لیکن ہمارے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ خواب خرگوش ہو کر بیٹھے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ راستہ بند ہونے سے شہر میں مزدوروں کے کام ٹھپ ہو کر رہ گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے توجہ نہیں سبزی اور دیگر خوراک غریب لوگوں کے پہنچ سے دور ہوگئے۔