پاکستان دنیا سے برابری کے تعلقات چاہتا ہے:سردار یعقوب ناصر


لورالائی( این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سنیئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاکہ پاکستان تمام دنیا سے برابری چاہتا ہے اور یہی پالیسی ہماری خارجہ کا اہم محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایئے ممالک سمیت پوری دنیا سے اچھے تعلقات قائم رکھنے سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے اور امن کے قیام میں بھی یہ ہمارے لیئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو وزیر اعظم نے صاف بتا دیا ہے کہ افغانستان سے نرمی اور برابری کا سلوک روا رکھا جائے پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ٹھوس موقف رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کے تباہ کن حالت سے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تمام دنیا کو اگاہ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نقصان چار سو کروڑ ڈالر ہوا جسکی تلافی صرف پاکستان اکیلا نہیں کرسکتا اسمیں پوری دنیا کو ہماری مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانی ساتھ کھڑی ہے ہم سیلاب کے نام پر سیاست کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی یہ وقت سیاست چمکانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پرامن رہنے والوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کریگی۔

ای پیپر دی نیشن