یوم شہادت امام حسنؓ ‘ ڈی سی کا ماتمی جلوس کا دورہ 


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے گزشتہ روز یوم شہادت حضرت امام حسنؓ کے موقع پر شہر میں نکالے گئے ماتمی جلوسوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں میں سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک پلان کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس پی محمد حسن نے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے۔ماتمی جلوسوں کو بروقت اور باحفاظت روٹس پر چلایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مجالس کے مقامات پر بھی سکیورٹی یقینی بنائی گئی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے روٹس پر محکموں کی جانب سے کیمپ بھی قائم کئے گئے جبکہ صفائی ستھرائی اور روٹس کی مرمت کے بھی مثالی انتظامات کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن