عمران کا عدالت میں معافی مانگنا موقعہ پرستی کی بدترین مثال: احمد یار ہنجرا


کوٹ ادو(خبرنگار)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمدیارہنجراء نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدالت میں معافی مانگنا موقع پرستی کی بد ترین مثال ہے وہ بولتے پہلے اور سوچتے بعد میں ہیں قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرنا ان کی ذاتی خواہش ہے جسے پورا کرنا حکومت کے لئے ضروری نہیں ،ا نہوں نے کہا کہ عمران خان ہو ش و حواس سے بیگانے ہو کر قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں،ایک سوال کے جواب ملک احمدیارہنجراء نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو ریاست کی طرف سے چھت اور چاردیواری کی فراہمی یقینی بنانا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن