عمران خان نے ملک میں انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا: نتاشہ دولتانہ 

Sep 26, 2022


وہاڑی (کرائم رپورٹر / نامہ نگار)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،عمران خان نے ملک میں انتشار اور جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا،پارٹی چھوڑنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،جہانگیرترین اور احمد محمودکی آپس میں صلح ہوئی ہے کوئی نئی پارٹی نہیں بن رہی ،اپنے بھائی عظیم دولتانہ شہید کے مشن کو جاری رکھوں گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے نتاشہ دولتانہ نے اپنے ڈیرہ لڈن میں سیاسی وسماجی شخصیات ورکرز اور معززین علاقہ کے اعزاز میں دئیے گئے پروقارعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کی ہوس نے عمران خان کوپاگل کردیا ہے پی ڈی ایم حکومت نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ہے جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے۔ اس موقع پر سابق چئیرمین سٹی لڈن میاں شاہد دولتانہ ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد حسین آرائیں،سابق صدر بار وہاڑی فیاض لکھویرا ایڈووکیٹ،احمد رضا لکھویرا،ملک مشتاق احمد،سرور خان لکھویرا،حاجی محمد علی دولتانہ،کامران دولتانہ،نوازوٹو،فیاض دولتانہ،مجاہد کریم بھٹی،را¶ طارق شہزاد، مشتاق چشتی، غلام قادر دولتانہ، عبدالغفارانجم،عبدالخالق کلال،ملک طاہر حسین،خالد رسول بھٹی،عمران میوہ،احمد شیر ڈھڈی،عامر فیاض لکھویرا،مہر زمان ظہور لک سمیت اہل علاقہ کی سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں