خانیوال(خبر نگار)سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف، حضرت پیر سید محمد اویس محبوب شاہ گیلانی مجددی نے کہا کہ اولیاءاللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی کامیابیوں کو یقینی بنایا جا سکتا ہے وہ یہاں عرس امام ربانی مجدد الف ثانی الشیخ احمد فاروقی سرہندی ؒ کے موقع پر حاجی محمد احمد رضا مجددی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی نے تمام نظریات اور فلسفوں کو رد کرتے ہوئے اسلام وکفر، توحید و شرک، بت پرستی اور ندا پرستی میں فرق واضح کیا اور دین اسلام کو ہندومت میں ضم ہونے سے بچایا۔ اس طرح آپ نے دو قومی نظریہ کی تبلیغ کی اور مسلمانوں کی الگ شناخت کو قائم رکھا۔ اس موقع پر محمد آصف جاوید مجددی نے ہدیہ نعت پیش کی تقریب میں محمد اشرف گادھی امتیاز علی اسد، محمد آصف جاوید مجددی، ملک محمد آصف ظفر، ملک علی وقاص، شاہد انجم دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔