گگو منڈی انتظامیہ کی چشم پوشی :تجاوزات کی بھر مار بازار گلیاں سکڑ گئے


گگو منڈی(نامہ نگار) گگو منڈی کے بس اسٹاپ اور بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے جبکہ گاڑی یا موٹر سائیکل پر گزرنا تو ممکن ہی نہیں جگہ جگہ ریڑھیاں اور تھڑے بن گئے اور دکانداروں نے دونوں اطراف آدھے آدھے بازار میں اپنا تجارتی سامان سجا رکھا ہوتا ہے بس اسٹاپ پر سڑک کے عین اوپر فروٹ فروشوں پکوڑے سموسے ناشتے کی ریڑھیاں کھڑی ہوتی ہیں اور ٹرانسپورٹ سڑک کے عین درمیان میں کھڑی کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ رہائشی آبادیوں میں بھی صورت حال انتہائی نا گفتہ ہے لوگوں نے گلیوں میں ریمپ اور سیڑھیاں بنا کر راستے محدود کر رکھے ہیں شہری انتہائی پریشان اور انتظامیہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن