حضور کی آمد سے ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ ہوا: میلاد مصطفےٰ کانفرنس


ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام 31 ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد کے معاونین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے موقع پر بین المذاہب اور بین المسالک میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مختلف مذاہب و مسالک کی سرکردہ شخصیات سمیت سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی،کاروباری شخصیات اور عمائدین شہر نے شرکت کی،جن میں صاحبزادہ معصوم میاں حامدنقشبندی،ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاویداختر انصاری،،پیرزادہ سید طلحہ رضوی،پیر نوید فرید چشتی،رکن الدین حامدی،علی سخنور،صاحبزادہ زبیر نقشبندی،صاحبزادہ غلام جیلانی آفتاب،خواجہ پیر شفیق اللہ البدری،مرزاارشدالقادری،حاجی محمد رفیق شیخ،چوہدری حامد ارائیں،راو¿ عبدالقیوم شاہین،راو¿ عارف رضوی،میاں جاوید قریشی،راو¿ مظہر الاسلام،حافظ ظفر قریشی،علامہ ابوبکر عثمان الازہری،،بشارت عباس قریشی،علامہ عبدالحنان حیدری،ڈاکٹر کشور کمار کشور،پادری نعیم جاویدبابو عبدالمجید،میجر محمد اقبال چغتائی،سرفراز نیازی،علامہ امیر اظہر سعیدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،قاری توفیق حامدی،پیر افضل فرید چشتی،پیرحکیم ذیشان سیفی،شفقت طلال تاشفین،سلمان الہی قریشی ایڈووکیٹ،شیخ فریدالدین،بابو ضیاءالدین،محبوب علی قادری،مسعود خالد علوی،شاہد اکرام حامدی،حاظ منظورالہی،ثمر حامدی،شکیل حامدی،فیاض حامدی،سلیم حامدی،عرفان حامدی،غلام حسین فریدی، اوردیگر نے شرکت کی۔ صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی،مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی،ممبران صوبائی اسمبلی ندیم قریشی،حاجی جاویداختر انصاری،متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری،صدرمرزاارشدالقادری،راو¿ عبدالقیوم شاہین،راو¿ عارف رضوی اوردیگر نے کہا کہ حضور کی آمد سے انسانیت کا سرفخر سے بلند ہوا، فضیلت کا معیار فقط تقویٰ کو قراردیا گیا جبکہ ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ ہوا۔جشن میلادالنبی کے موقع پر خوشیوں کا اظہارربِ کائنات کے حضوراس کی عطاکردہ عظیم نعمت پر اظہار تشکر ہے ۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ تاجدارِ کائنات نے اپنے اخلاق حسنہ اوربلندی کردار کے زریعے پوری کائنات کیلئے قابل تقلید اسوہ قائم کیا۔مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے میلاد ریلی کے 31 برسوں کی مسافت کو طے کرنے میں طویل اورخصوصی معاونین میلادریلی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن