کینٹ بورڈ کی جانب سے  سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے خیمے راشن و ضروری سامان پنوں عاقل روانہ


ملتان (نیوز رپورٹر) سیلاب متاثرین کیلئے فنڈریزنگ مہم کے دوسرے مرحلہ میں 200 سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے خیموں راشن و ضروری سامان پنوں عاقل روانہ کرتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابرحسین نے کہا اتنے بڑے پیمانے پرسیلاب متاثرین کی بحالی صرف حکومت نہیں کرسکتی ۔کینٹ بورڈ کی جانب سے امدادی کیمپ اور فنڈ ریزنگ کے عمل کی پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر ریحان خود نگرانی کر رہے ہیں۔پنوں عاقل امدادی سامان روانہ کرنے کے دوران اسسٹنٹ سیکرٹری کامران اکبر، محمد علی، محمدیوسف، محمدسلیم ممبر کینٹ بورڈ، ملک بلال خانی، محمدیعقوب شیر،ناصر حسین،ملک امجدا ودیگر بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن