لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت) ضلعی میلاد کمیٹی کے صدر مہر محمد اشرف سیال نے کہا ہے کہ میلاد النبی کا حقیقی درس اخوت کا پرچار ہے انہوں نے یہ بات یہاں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین مشاورتی کونسل رانا شیر محمد اتیرا، نائب صدر شیخ سیف الدین سیفی و دیگر بھی موجود تھے مہر اشرف سیال نے مزید کہا کہ پیر سید طفر علی شاہ کی قیادت میں ماہ ربیع الاول بھرپور انداز میں منایا جائے گا ضلعی میلاد کمیٹی نے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ امن کیلئے سب سے پہلے کوشش کرنی چاہئے اس وقت میلاد کے حوالے سے ایک ضلعی اور دوسری مرکزی دو کمیٹیاں ہیں اور دونوں کمیٹیوں کا مقصد ایک ہے اور دونوں ایک پیج پر متحد و متفق ہیں اس لیے ضلعی میلاد کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈویژنل امیر جماعت اہل سنت پیر سید ظفر علی شاہ کی قیادت،سرپرستی اور پیر ریاض الدین ثانی کی قیادت میں ماہ ربیع الاول کے استقبال ،مرکزی جلوس اور اس حوالے سے تمام پروگرام مل کر بھر پور انداز میں منائے جائیں گے،رانا شیر محمد نے کہا ضلعی میلاد کمیٹی مرکزی میلاد کمیٹی کے ساتھ مل کر ربیع الاول منائے گی۔
میلاد النبی کا حقیقی درس اخوت کا پرچار ہے: اشرف سیال
Sep 26, 2022