قادیانی 3 7 ءکا دستورختم کرا کرخود کو مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں:سمینار


کوٹ ادو(خبرنگار)سالانہ ختم نبوت سمینارزیرصدارت ڈاکٹرصغیراحمدانصاری جامعہ مسجدفاروقیہ پراناتبلیغی مرکزمیں منعقدہواجس میں کوٹ ادو کے مقامی جید علماءکرام نے شرکت کی،سمینار سے خطاب کرتے ہوئے علماءمولانامفتی محمدعارف سعید،مولانامفتی زین العابدین،مولانامفتی محمدعبداللہ،مولانامفتی محمد طلحہ سعیدمفتی،محمدعامر، مفتی محمدطاہر،مولانامحمدادریس،مولاناطاہرنجم،مولانامحمدحمزامولانامحمدعارف چوہدری،قاری عطاءبلرحمن،قاری محمدعمرقاسمی ، قاری شکیل الرحمن،راناصادق انجم،مفتی محمد مبشر ،محمدمبشر، انجینئرحسیب احمد وسیم ودیگرنے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے،تمام مسلمانوں کو اسلام اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا،مقررین نے کہا جس طرح کل کائنات کے لئے اللہ تعالیٰ ”رب“ ہیں، اسی طرح کل کائنات کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ”نبی“ ہیں۔ یہ صرف اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز و اختصاص ہے،مقررین نے کہا کہ قادیانی ایک سازش کے تحت3 197 ئ کا دستورختم کرا کرخود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں،حکمرانوں نے اسلام ،مسلمان اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، اختتامی دعاپیر بھائی محمدیحیی نے کرائی۔

ای پیپر دی نیشن