الاٹیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت اورمقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، طاہر فاروق 


 مری (نامہ نگار خصوصی امپروومنٹ ٹرسٹ مری حکومت پنجاب کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سکیم ہے الاٹیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت اورمقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے قبضہ کرنیوالوں سے سختی سے ساتھ نمٹا جائے۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین مری امپروومنٹ ٹرسٹ ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق نے کیا۔ انہوں نے کہا قانون کی حکمرانی ہماری اولین ترجیح ہے سکیم میں غنڈہ گردی کرکے ریاست اورادارے کیساتھ ٹکرانے والوں کو قانون کے مطابق پہلے بھی جواب دیاہے اورآئندہ بھی دینگے ۔جہاں ضرورت پڑی غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف کاروائی کایہ سلسلہ جاری رہیگا۔

ای پیپر دی نیشن