ٹرانسجینڈر ایکٹ مسترد کر، فوری طور پر واپس لیا جائے،اولسی جر گہ زیدہ 


صوابی ( نامہ نگار  )اولسی جر گہ زیدہ ضلع صوابی نے ایک متفقہ قرارد اد کے ذریعے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو مسترد کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں جر گہ کا اجلاس صدر عبدالسلام کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ٹرانس جینڈر بل کے خلاف قرار داد منظور کی گئی اور موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس غیر اسلامی بل کو فی الفور ختم کیا جائے کیونکہ یہ بل جس نے پاس کیا ہے غیر اخلاقی اور غیر شرعی کام کیا ہے ہمارا ملک اسلامی نظریات پر قائم ہے اگر بل ختم نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن