مری سے موہڑہ بٹناڑہ تا لوئر جھیکاگلی بائی پاس کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے

مری (نامہ نگار خصوصی ) مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر)لطاسب ستی کی خصوصی کاوشوں سے مری ایکسپریس وے مری سے موہڑہ بٹناڑہ تا لوئر جھیکاگلی مری کوہالہ روڈ بائی پاس کیلئے 15 کروڑ 73 لاکھ کے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کے دورہ مری کے دوران سیاحوں اور مقامی آبادی کے لیے رش اور ٹریفک جام کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کے واسطے مقامی نمائندوں نے ایکسپریس وے سے جھیکا گلی تک بائی پاس لنک تجویز کیا گیا تھا تاکہ لوئر ٹوپہ اور جھیکاگلی کے درمیان غیر معمولی ٹریفک رش کو کم کیا جا سکے اس منصوبے سے نہ صرف ایکسپریس وے اور مری سٹی کے درمیان فاصلہ کم ہوجائے گا بلکہ لوئر ٹوپہ کی ٹریفک جھیکا گلی چوک کی بجائے کچہری کے عقب سے نئی بائی پاس روڈ سے گزر کر لارنس کالج روڈ پر
 آجائیگی اور کسی بھی وقت یہ روٹ ٹریفک ڈائیورشن کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔ مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی نے اہلیان علاقہ کو ان کے دیرینہ مسئلہ کے حل ہونے پر مبارک دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن