تمام جنوں، انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادتِ الٰہی ہے، قاضی مطیع اللہ

Sep 26, 2022

کہوٹہ ( نامہ نگار)ممبرضلعی امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر حبیب ؐ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی سمیت کثیر تعداد میں علمائے دین ،بزرگ ،جوان اوربچوں نے بڑھی تعداد میں شر کت کی ،اس موقع پر قاری عبد الوہاب ،قاری لقمان عباس،حافظ ذوہیب خالد ، حافظ عبدالمتین،حافظ عبداللہ عباسی سمیت دیگر علماء نے شر کت کی اپنے خطاب میںمولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام مذہب نہیں دین ہے اورتمام جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادتِ الٰہی ہے اور تمام عبادات کا مقصودِ اصلی یادِ الٰہی ہے کوئی عبادت اور کوئی نیکی اللہ تعالیٰ کے ذکر اور یاد سے خالی نہیں سب سے پہلی فرض عبادت نماز کا بھی یہی مقصد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کو دوام حاصل ہو اور وہ ہمہ وقت جاری رہے گا ۔ موجودہ دور فتن میں ہم اخلاقی قدروں سے محروم ہو چکے ہیں، لڑائی جھگڑا، انتقام، لوٹ مار اور ہر سطح پر بداخلاقی ہمارا معمول بن چکا ہے ۔

مزیدخبریں