سردار سلیم حیدر کو حکومتی عہدہ ملنا خوش آئند ہے ،حاجرہ تبسم 

Sep 26, 2022


سنجوال کینٹ(نامہ نگار)حاجرہ تبسم ضلعی صدرپی پی لیڈیزونگ اٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی ضلع اٹک کیلئے سردار سلیم حیدر کو حکومتی عہدہ ملنا خوش آئند ہے ہم پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔سردار سلیم حیدر ضلع اٹک کی سرزمین کے نابغہ روزگار سیاسی راہنما ہیں ان کی صلاحیتوں سے نہ صرف اہلیان اٹک بلکہ اہلیان پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ سیاسی بصیرت،خاندانی وقار،عوامی خدمت کی لگن، اپنے نظریہ اور قیادت کے ساتھ وفاداری  انہیں اپنے دیگر ہم عصروں سے ممتاز بناتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سردار سلیم حیدر کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں اس منصب کے لئے چنا ہے۔میرے خیال میں حکومتی عہدہ اتنی بڑی چیز نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر یہ قیادت کی طرف سے ایک تمغہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سردار صاحب کو سرخرو فرمائے۔

مزیدخبریں