انکم ٹیکس گوشوارہ میںغلطیا ںدرست پھر90 روزکا ٹائم مقرر کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارہ 2022 میں بے شمار غلطیاں ہیں۔ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارمیٹ آن لائن پورٹل انکم ٹیکس آرڈنینس اور انکم ٹیکس رولز کے بھی منافی ہے۔ویلتھ سٹیٹمنٹ بناتے وقت تحائف ،ایڈوانس ،قرضے ،کیپٹل گین اور 2018/2019 میں ڈیکلیئر کی گئی ایمنسٹی سے متعلق کالم ہی نہیں بنائے گئے جس کی وجہ سے غیر ضروری طور پر ہزاروں کیسز عدالتوں میں گئے۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ ریٹرن میں ریفنڈکا کوئی کالم نہیں جو کسی بھی ٹیکس پیئر کو اس کے جائز حقوق ،قانونی حق،دولت اور اثاثہ جات سے محروم کرتاہے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہ پہلے انکم ٹیکس ریٹرن 2022 کو درست کیاجائے پھر90 روزکا ٹائم مقرر کیا جائے۔ایف بی آر سے درخواست ہے کہ ریٹرن میں ایسا کالم بنایا جائے جس میں قرضہ دینے اور لینے والا،گفٹ لینے اور دینے والے ،ایڈوانس لینے اور دینے والے کا نام اور شناختی کارڈ نمبر دیا جائے،اگر ٹیکس پیئر متعلقہ کالم بھر دے تو کوئی بھی آفیسر قرضے ،تحائف ،ایڈوانس اوردیگر متعلقہ معلومات کی ویلتھ سٹیٹمنٹ کوکراس چیک کرے تاکہ غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور کرپشن کا بازار گرم نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن