لاہور(کامرس رپورٹر) بی اوپی کے صدر اور لمز کے وائس چانسلر کی جانب سے ڈیجیٹل کے میدان میں جدت کی جانب پیش قدمی کا منصوبہ ہے۔ انوویشن سینٹر ادئیگیوں ، قرضہ جات، زرعی ، انشورنس اور تعلیم کے شعبوں میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعے مشکلات کو مواقع میں بدلنے کا عزم رکھتا ہے۔ دی بنک آ ف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ میں صارفین کی مرکزیت پر یقین رکھتا ہوں ، ڈیجیٹل سپیس وہ طاقت ور ذریعہ ہے جس کی مدد سے ہم اپنے صارفین کو خدمات فراہم کر کے ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے صارفین کو ہر وقت اور ہر جگہ سے ہماری پراڈکٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔ ہم نے ڈیڑھ برس قبل سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی لانچ اور ’’ ڈیجی بی اوپی‘‘ کے اجرا سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کیا تھا۔ لمز اور انکیو بیشن سینٹر کے ساتھ اشتراک ہماری ڈیجیٹل جدت کی مہم میں تیزی پیدا کرے گا اور اس سے بہتر اشتراک ممکن نہیں۔‘‘ وائس چانسلر لمزڈاکٹر ارشد احمد نے مختلف شعبوں میںبی او پی کی شاندارکامیابیوں کو سراہتے ہوئے BOP کی ٹیم کو لمز کے ساتھ اشتراک پر مبارکباد پیش کی ۔ اس اشتراک میں کیمپس اور باہر ڈیجیٹل تبدیلی اور پلیٹ فارم لرننگ کو شروع کرنے کی صلاحیت ہے۔ طلباء کیلئے Solutions FinTech سے واقف ہونے، اپنے کاروباری خوابوں کی تعبیر اور پاکستان میں بڑھتے ہوئے آئی ٹی اور ایڈ ٹیک سیکٹر میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل انکیو بیشن سینٹر لاہور نے اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی اوپی اور این آئی سی ایل کے مابین فن ٹیک دیجیٹل ایکسپیرئنس ایندا نو ویشن سینٹر کے قیام کیلئے اشتراک ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے جہاں بی اوپی کا پیشہ ورانہ تجربہ ، این آئی سی ایل کی سٹارٹ اپ صلاحیت اور ڈیپ ٹیک ڈیجیٹلائزیشن میں لمز فیکلٹی کے ماہرانہ مشورے آئیڈیاز کو فوری طور پر مارکیٹ ریڈی پراڈکٹس میں تبدیل کر دیں گے۔