اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن کے مبینہ تشدد سے کار چور ہلاک 

لاہور (نامہ نگار) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی زیر حراست مبینہ کار چور  گوہر تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی، اے وی ایل ایس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ متوفی لکی مروت کا رہائشی تھا۔ جسے پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ اڈے سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے  ملزم گوہر کو کار چوری کے مقدمات میں پکڑا تھا۔ دوران گرفتاری ملزم گوہر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ جس پر اسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گی۔
کار چور ہلاک 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...