نگہت محمود چیئرمین ٹاسک  فورس پنجاب ویمن مقرر 

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کی رہنما نگہت محمود کو چیئرمین ٹاسک فورس پنجاب ویمن مقرر کردیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نگہت محمودکا کہناتھا کہ اہم ذمہ داری دینے پر چیئرمین عمران خان،وزیراعلی پنجاب اور شفقت محمود اور پارٹی قیادت کی شکرگزار ہوں۔ خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے انشااللہ خواتین کو کبھی مایوس نہیں کروں گی۔
نگہت محمود ٹاسک فورس

ای پیپر دی نیشن