لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسلم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 4لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مغلپورہ کے رضوان کی فیملی سے 3لاکھ 66ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، برکی میں بلال سے 3 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون ، راوی روڈ پر جمیل سے 3لاکھ اور موبائل فون ، شادمان سے عمران سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون ، رائیونڈ سٹی میں وقاص سے40 ہزار اور موبائل فون ،ڈیفنس میںماجد سے38ہز ار اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں صغیر سے13ہز اراور موبائل فون لوٹ لیا۔ کوٹ لکھپت میںتنویر کے گھر سے3لاکھ روپے‘ زیورات اور دیگر سامان چوری‘ چوہنگ،گلبرگ اور ہربنس پورہ سے 3 کاریں، پرانی انارکلی سے رکشہ ‘شاہدرہ، جوہر ٹاؤن، مصری شاہ، ، قلعہ گجر سنگھ، مصطفی آباد ،لوہاری، گوالمنڈی، اچھرہ، اکبری گیٹ اور مغلپورہ کے علاقوں سے10موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
ڈاکے/ چوریاں