سیلاب پورے پاکستان کامسئلہ‘ افسوس عمران سیاسی جلسوںمیں لگے ہیں‘ یوسف گیلانی

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے ڈیم بنانے والوں نے چندہ لیکر قوم کو بیوقوف اور ڈیم فول بنایا نواسہ رسول حضرت امام حسن کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو امت مشکلات ومصائب سے نجات حاصل کر سکتی ہے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا  سیلاب پورے پاکستان کامسئلہ ہے وزیر اعظم،وزیر خارجہ نے سیلاب زدگان کے لئے اچھی مہم چلائی  یہاں تک کہ امریکی صدر نے بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑی مہم چلائی بہت جلد متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی ہوگی انہوں نے کہا  عمران خان خود وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے تھے ۔ دریں اثناء گیلانی ہاؤس میںپارٹی رہنماوں سے  ملاقات کے دوران یوسف گیلانی نے کہا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے تمام طبقات جدوجہد کررہے ہیں سیلاب زدگان کو شدید مشکلات میں سے نکال کر بحالی کی طرف لایا جائے۔ افسوس کی بات یہ ہے صرف عمران خان واحد شخص ہیں جو ان مشکل ترین حالات میں بھی سیاسی جلسے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔عمران خان سیلاب زدگان کی امداد پر بھی مضحکہ خیز بیانات دے رہے ہیں جو انتہائی غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی عمل ہے۔
یوسف گیلانی

ای پیپر دی نیشن