اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی کی تجویز حلف، آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے، عارف علوی کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے۔آرمی چیف کی تقرری پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تجویز پر ترجمان پی ڈی ایم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی کی تجویز حلف، آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے، تاہم صدر مملکت عارف علوی کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طریقہ کار کے مطابق ہو، آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف کوئی بھی تجویز قبول نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں میں عارف علوی کو آئین شکن اور بد دیانت قرار دیا گیا ہے۔ سرٹیفائیڈ آئین شکن اور بد دیانت شخص اہم تقرری پر تجویز نہیں دے سکتا۔صدر عارف علوی کی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجویز سے لگ رہا ہے کہ موصوف ریاست نہیں عمرانی سیاست کے وفادار ہیں۔
حافظ حمد اللہ