جیکب آباد، سیلاب متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے علاج نہ ہونے سے انتقال کر گئے

جیکب آباد (این این آئی)سندھ کے شہر جیکب آباد میں گورنمنٹ گرلز کالج میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے انتقال کر گئے۔لواحقین کے مطابق بچوں کی پیدائش گزشتہ روز سول ہسپتال میں ہوئی تھی جنہیں بعدازاں کیمپ منتقل کیا گیا۔لواحقین کے مطابق کیمپ منتقل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بچے انتقال کر گئے۔
جیکب آباد کے سول ہسپتال کے ایم ایس نے اس حوالے سے کہا کہ دونوں بچے ہسپتال میں صحتیاب تھے، کیمپ منتقل ہونے کے بعد بچوں کو ہسپتال نہیں لایا گیا۔
جڑواں بچے انتقال

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...