قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،سیکرٹریٹ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات 300سے زائد ملازمین کی واپسی کے لیے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ میں صوبوں اور دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن پر کام کر نے والے ملازمین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،اس وقت 300سے زائد ملازمین ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں ان ملازمین کی انکے اداروں اور صوبوں میں واپسی کے لیے سیکرٹریٹ کو سپیکر آفس کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس حوالے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر کام کر نے والے 100سے زائد ملازمین کی ڈیپوٹیشن کی مدت پوری ہو چکی ہے جبکہ باقی ملازمین کو بھی واپس ان کے متعلقہ اداروں اور صوبوں کو واپس بھیج دیا جائے گا اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
 ملازمین 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...