گھوٹکی میںمتاثرین  بارش کا طبی معائنہ و علاج


میرپورماتھیلو ( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ماجد حمید شیخ کی ہدایات پر پی پی ایچ آئی ضلع گھوٹکی کے تعاون سے گاؤں صوفی رحمت اللہ آرائیں میں فری میڈیکل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں گاؤں صوفی رحمت اللہ آرائیں کے 370 سے زائد مرد و خواتین کا مفت طبی معائنہ کیا گیا ، پی پی ایچ آئی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنی کمار ، پی پی ایچ آئی کے اسٹاف نرس نصراللہ ، عابد علی اور لیڈی ڈاکٹرز نائلہ اور شازیہ نے ملیریا ، گیسٹرو ، جلد اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں کے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مریضوں کو فری ادویات بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں محمد ابراہیم آرائیں ، بشیر احمد چنہ اور نذیر احمد آرائیں ودیگر نے کہا کہ بارش  کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے اور بارش کی وجہ سے لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں ،اور اکثر فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں لوگوں میں ادویات خریدنے کی سکت  نہیں رہی،۔ پی پی ایچ آئی کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگا کر بیمار لوگوں کا علاج کر کے علاقہ مکینوں کی حوصلہ افزائی کی  ہے ، انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور مفت ادویات دینے پر ضلعی انتظامیہ گھوٹکی اور پی ایچ آئی کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن