سیلاب زدگان کی امداداحسان نہیں ، مذہبی اور قومی فریضہ ، عبداللطیف نظامانی


حیدرآباد(بیور رپورٹ )مجبور ومظلوم سیلاب زدگان کی امداد کرنا احسان نہیں ہمارا مذہبی، انسانی اور قومی فریضہ ہے ہماری تنظیم مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں اور عملی جدوجہد کرتی چلی آرہی ہے اور آئندہ بھی اپنے مزدور بھائیوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی ،معاشرے کے مظلوم طبقے کیلئے ہماری جدوجہد بالخصوص متاثرین سیلاب زدگان کیلئے سندھ کی سطح پر ہماری سی بی اے یونین کے امدادی پروگرام سندھ بھر میں مسلسل جاری ہیں،آج کی امدادی تقریب بھی اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کوہسار ہائوسنگ اسکیم کے قریب واقع سیلاب زدگان کی خیمہ بستی میں امدادی سامان ،راشن، منرل واٹراور دیگر اشیاء ضروریات 200سے زائد متاثرین خاندانوں میں تقسیم کیں۔اس موقع پر  یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان ، اعظم خان، ریحان اقبال قائمخانی، رائو سعید احمد، الادین قائمخانی، حامد قائمخانی، نوراحمد نظامانی، راحت کاظمی، ہارون سانبھری، رشید بھائی ودیگر یونین نمائندگان وذمہ داران نے بھی کثیر تعداد میں  شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن