حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے بعد وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا ہے ،حیدرآباد کے شہری بیماریوں سے بچنے کےلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، خاص طورپر ڈینگی وائرس کے پھیلا¶ کی وجہ سے صورتحال خراب ہورہی ہے اور تیزی سے لوگ ڈینگی کا شکار ہورہے ہیں۔ اس لئے حیدرآباد کے شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ڈینگی وائرس سے بچا¶ کی تدابیر اختیار کریں۔ کیونکہ ڈینگی کے کیس بگڑ جانے کی صورت میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔سیلابی پانی اور بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بھی افزائش ہورہی ہے ، تاہم بلدیہ حیدرآباد اور دیگر متعلقہ ادارے مچھر مار اسپرے بھی کررہے ہیں جس سے کافی حد تک ڈینگی اور ملیریا کے امراض کو قابو کیا جاسکا ہے لیکن پھر بھی ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طورپر وبائی امراض سے بچنے کےلئے اقدامات کریں۔پیپلزپارٹی کی حکومت شہریوں کو صحت وصفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے ۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو وزیراعلیٰ سندھ نے الرٹ بھی کیا ہو ا ہے ۔ حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں میں بھی مختلف متاثرہ افراد کو بیماریوں سے بچا¶ کی ویکسین کے علاوہ ان کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔ سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں خصوصی طورپر وارڈ بنائے گئے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔