کراچی(سپورٹس ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوگئے۔ یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کیخلاف میچ میں رونالڈو زخمی ہوئے۔گول کرنے کیلئے ہیڈ کرنے کی کوشش میں رونالڈو جمہوریہ چیک کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکراگئے۔دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور زخمی ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔بعدازاں رونالڈو نے روئی سے خون صاف کرواکے کھیل جاری رکھنے کو ترجیح دی۔پرتگال کے فٹبالر کی یہ ہمت اور کھیل کیلئے محبت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔
رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں کھلاڑی کی ٹکرسے بری طرح زخمی
Sep 26, 2022