پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام فیملی ہیلتھ میلہ اور بیبی کمپیٹیشن کا انعقاد


دھنوٹ ( نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رندجادہ میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیملی ہیلتھ میلے اور بیبی کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر واصف راؤ،میڈم عافیہ رحمان اور ان کی ٹیم شاہدہ لطیف،شاہدہ نعیم،خالد نعیم ،ذولفقار اور محمد بلال تھے فیملی ہیلتھ میلے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت اور وقفے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا تھی فیملی ہیلتھ میلے میں مختلف قسم کے سٹالز بھی لگائے گئے ، بچوں کے درمیان نعت خوانی تقاریر ملی نغموں اور جسمانی مقابلے کروائے گئے جیتنے والی بچیوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...