معاشی مسائل کا شکار قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے  استعفے دیدیئے

Sep 26, 2022


 ملتان(سپورٹس ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے ٹیم سے فوری علیحدگی اختیار کرنے کیلئے اپنے استعفے ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دیے ۔ استعفی دینے والوں میں عماد شکیل بٹ اور  مبشر علی شامل ہیں ۔عماد شکیل بٹ نے اپنے استعفی میں مجبوری بیان کی کہ فیملی کی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث مستعفی ہو رہا ہوں ، اب اپنے اہلخانہ کیلئے مواقع تلاش کروں گا ، میں 10 سال تک  قومی ٹیم کا حصہ رہا اس دوران 145 میچز میں ملک کی نمائندگی کی جو میرے لئے اعزاز ہے ۔قومی ہاکی ٹیم کے دوسرے کھلاڑی مبشر علی نے  استعفے میں وجوہات پیش کیں کہ ہمیں معاشی سکیورٹی چاہئے جو کہ اس وقت ممکن نظر نہیں آرہی ، مجھے بیرون ممالک سے متعدد پیشکش ہوئیں مگر میں نے ملک کیلئے کھیلنے کو ہمیشہ ترجیح دی  ۔مبشر علی نے لکھا کہ معاشی حالات کے باعث فوری طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔ 

مزیدخبریں