کہروڑپکا کی سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں نے خودساختہ ریٹ بنا لئے


کہروڑپکا ( خبرنگار ) کہروڑپکا کی فروٹ و سبزی منڈی میں آڑھتیوں نے من مانی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں مارکیٹ کمیٹی سے نکلنے والے نرخناموں اور آڑھت پر فروخت ہونے والی اشیاء میں 10 سے 50 روپے فی کلو کا فرق نمایاں ہوتا ہے شہری دکانداروں سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے کی شکایت کرتے ہیں تو اکثر لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے دکانداروں کہنا ہے کہ جو ریٹ مارکیٹ کمیٹی سے نکلتا ہے آڑھتیان کبھی بھی اس ریٹ پر اشیا فروخت نہیں کرتے انہوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ آڑھتیوں کو مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں کا پابند بنایا جائے یا نرخ نامے منڈی ریٹ کے مطابق تیار کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...