ڈھاکا (نوائے وقت رپورٹ) بنگلادیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے کے باعث 23 ہندو یاتری ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ کشتی میں 70 سے زیادہ ہندو یاتری سوار تھے، کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق کشتی الٹنے کا حادثہ بودا قصبے کے نزدیک ضلع پنجا گڑھ میں پیش آیا۔ ہندو یاتری مذہبی تہوار پر بودیشوری مندر جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق جتنی نعشیں ملی ہیں وہ زیادہ تر بچوں اور خواتین کی ہیں۔
کشتی یاتری ہلاک
بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 23ہندو یاتری ہلاک درجنوں لاپتہ
Sep 26, 2022