ملتان(جنرل رپورٹر)بابر تھیٹر اور ریکس آڈیٹوریم نے جمعہ 30 ستمبر سے کاسٹ کئے گئے فنکاروں کا اعلان کردیا ہے۔ بابر تھیٹر میں 30 ستمبر کو ڈرامہ ” حسن بازار “ پیش کا جائے گا جس میں کامیڈی کنگ نسیم وکی ‘ سجاد شوکی ‘ امروزیہ خان‘ وجہیہ علی اورآفرین خان جبکہ ریکس آڈیٹوریم کے ڈرامہ ” مولا جٹ “ میں عرصہ دراز کے بعد اداکارہ بلو چوہدری جلوہ گرہو رہی ہیں جبکہ سلک چوہدری اور دیدار ملتانی بھی ڈرامہ کاسٹ میں نمایاں حیثیت میں شامل ہیں۔