وفاقی حکومت ملکی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہیں : خالد محمو د


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمو دنے کہاہے کہ وفاقی حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہیں مہنگائی کا سلسلہ عمران خان کے دور سے شروع ہوا تھا جو ابھی تک جاری ہے اس کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہیں عمران خان ملک میں سیاسی استحکام نہیں چاہتے کبھی وہ لانگ مارچ او رکبھی دھرنے کی سیاست کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں قوم کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے بہکاوے میں مت آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی او رسیف الرحمن سیفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ روس کے موقع پر گیس پائپ لائن کا معاہدہ کیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر اٹھایا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کشمیر کاز کی حقیقی علمبردار ہے اور کشمیری عوام کے حق خودرادیت کی سب سے بڑی حامی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن