جے یوپی کوٹ رادھاکشن کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس


 بھوئے آصل (نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کوٹ رادھاکشن کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی ،تلاوت قرآن پاک قاری جاوید اقبال نوری نے فرمائی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت سید علی محمد صابر نے حاصل کی کانفرنس سے جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے صدر علامہ نور احمد سیال صاحب ڈویژنل صدر چودھری ریاض احمد نوری ضلعی صدر صدر مولانا محمد احمد برکاتی جنرل سیکرٹری مشتاق احمد نورانی ،حاجی محمد انصاری نورانی نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی نے 1974میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں قرارد اد پیش کی ۔ جسے تمام مکاتب فکر کے علماء اور ذوالفقار علی بھٹو کی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرکے قادیانیوںکو اقلیت قراردیا۔مقررین نے مزیدکہا کہ سرکارِ دوعالم ﷺ کی ختم نبوت پر صحابہ کرام اجمعین نے بے شمار جانیں نچھاورکیں اورآج بھی غلامان مصطفی ﷺ آپ ﷺ کی حرمت و شان پر جان قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام ، پاکستان اور آئین کے ابدی دشمن ہیں جوکہ اب تک آئین پاکستان کو تسلیم نہ کررہے ہیں۔ کانفرنس میں سینئر صحافی ارشدمنیر چوہدری ،میاں عابد شیر علی،مرکزی انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد رضا،مرکزی تاجر اتحاد کے صدر میاں اعظم راجو ، جنرل سیکرٹری چودھری شوکت علی کمبوہ ،انجمن کریانہ مرچنٹ کے صدر محمد افضل پیپلزپارٹی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے صدر ناصر کمال بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے قائد ملت اسلامیہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ اللہ تعالی علیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...