گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )شہزاد سعید چیمہ سیکریٹری انفارمیشن سنٹرل پنجاب کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں صغیر بٹ کی زیر صدارت سٹی گوجرانوالہ کے انفارمیشن سیکریٹریز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی خدمات کو سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری سے نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ سیلاب زدگان کی مدد اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے مسائل کو پیش کیا. دنیا کی ہمدردی اور مدد حاصل کی قرضوں کی ادائیگی میں متوقع رعایت جیسے اقدامات بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔ سوشل میڈیا ٹولز پر نااہل نیازی کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے جلسہ کر کے جہاں پیسے ضائع کیے جا رہے ہیں تو وہیں عوام کا وقت بھی ضائع ہو رہا ہے. مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے نیازی کو اپنیے اقتدار کی پڑی ہوئی ہے. جب سے ملک میں سیلاب کی آفت آئی ہے بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے ہر فورم پر اسی کا ذکر کر رہے ہیں اوردنیا کو اس آفت سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کر رہے ہیں. پیپلز سیکریٹریٹ گوندلانوالہ روڑ پر ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سعید بیگ، ملک بھٹو، اشفاق گجر، عمر سلیم، وقاص کمبوہ، سلمان شہزاد، ذیشان رشید، شیراز احمد، عبدالرحمان و دیگر بھی موجود تھے ۔