شیخوپورہ:’’نوائے وقت‘‘ کی خبر پرایکشن ‘غیرقانونی ویگن اور رکشہ سٹینڈ ختم

Sep 26, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ میں ٹریفک پولیس کی مجرمانہ غفلت کی بناء پر بتی چوک اور سروس روڈ پر تجاوزات کی خبر کی اشاعت پر ایس پی ٹریفک کا نوٹس ڈی ایس پی اقبال حمید راں کی ہدایات پرٹریفک پولیس کے عملہ نے بتی چوک سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات اور لائیوسٹاک دفتر کے بالمقابل قائم ویگن اور رکشہ اسٹینڈ کو ختم کروادیا جس سے بتی چوک میں ٹریفک کی روانی کا سلسلہ قدرے بہتر ہوگیا ۔نوائے وقت کو مسافروں نورین طفیل،زلیخہ شفیع،عابدہ سلطان،شفیع محمد، ذوالفقار علی ،فیض ملہی،فیصل نیاز،کامران افضل سمیت دیگرنے بتایا کہ اگر اسی طرح ٹریفک پولیس کام کرے تو نہ تو ٹریفک جام ہو اور نہ ہی تجاوزات قائم ہو۔

مزیدخبریں