شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ محمد عاکف نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی سائلین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے عملہ کی کپسٹی کے مطابق 300 ٹوکن کا کام کیا جانا ہے مگر عملہ کی محنت ،لگن کی بدولت روزانہ تقریباً500 ٹوکن مکمل کئے جارہے ہیں شیخوپورہ آفس کی جگہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ہر وقت رش کی صورتحال رہتی ہے پاسپورٹ آفس کا عملہ پوری محنت اور لگن کیساتھ کام سرانجام دیتا ہے ٹائوٹو ںکیخلاف گذشتہ روز تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ٹائوٹوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کرونگا ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔