ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ زکوٰۃآفیسر حراشاہین کی زیر سرپرستی لوگوں کو زکوٰۃکی شرعی اہمیت اس کی ادائیگی اور تقسیم بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے یوم زکوٰۃکی تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کے لوکل چیئرمینوں کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے افسران اور تاجر برادری نے شرکت کی ۔حرا شاہین ڈسٹرکٹ زکوٰۃآفیسر نے بتایا کہ زکوٰۃاہم فریضہ ہے ہ میں زکوٰۃدینی چاہیے اس سے مال پاک ہوتا ہے اور غربت ختم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃآفیسرننکانہ صاحب حرا شاہین نے شرکاء کو محکمہ زکوٰۃکے پروگرامز کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زکوٰۃبیوہ، یتیم، معذور، نابینا افراد کو گزارہ الاؤنس جاری کرتا ہے، مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فنڈز کا اجرا ء اورمستحق طلباء و طالبات کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس جنرل، دینی مدارس کی مدات میں وظائف کا اجراء بھی کرتا ہے۔ محکمہ زکوٰۃو عشر پنجاب زکوٰۃکی رقم شریعت کے مطابق غرباء اور مساکین میں تقسیم کا اہتمام کرتا ہے۔ میڈم حرا شاہین نے شرکاء کو بتایا کہ محکمہ کی ہدایت پر زکوٰۃآگاہی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اورہرصاحب استطاعت مسلمان کو چاہئے کہ وہ رضا کارانہ طور پر زکوٰۃفنڈ جمع کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غرباء و مساکین کی امداد کی جا سکے۔