بلدیہ شیخوپورہ کے شعبہ پیدائش و اموات کے اندراج میں کرپشن کا انکشاف


 شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )بلدیہ شیخوپورہ کے شعبہ پیدائش و اموات کے اندراج میں شہریوں سے ہزاروں روپے بٹورے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شہریوں کے مطابق شیخوپورہ کی پیدائش و اموات کے اندراج کے حوالے سے شہریوں کوبرتھ و ڈیتھ برانچ کے ایک کلرک کی مٹھی گرم کرنا پڑ رہی ہے جو مختلف اعتراضات لگا کرشہریوں کو خوار کرتا ہے اور تنگ آکر شہریوںکو اسکا مطالبہ پورا کرنا پڑتا ہے جس کی طمع نفسانی کی تکمیل نہ کرنے والے سائلین برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے حصول کی خاطر کئی کئی ماہ سے برانچ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جنہیں اس وقت تک سرٹیفکیٹس کا میسر آنا ممکن نہیں جب تک وہ کلرک کی جیب گرم نہیں کرتے جبکہ برانچ انچارج و دیگر متعلقہ افسران بھی اس کھلی کرپشن سے بے خبر نہیں بعض ملازمین بھی اس کرپشن میں حصہ دار ہیں اور دیگر دانستہ و دانستہ اس معاملے کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں حالانکہ شہریوں کی طرف سے اس معاملے کو عیاں کیا گیا ہے مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء کے حوالے سے جاری اس کرپشن کا فوری نوٹس لیا جائے اور کلرک کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسکی جگہ کسی دیانتدار و فرض شناس کلرک کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کے مالی استحصال اور لاحق خواری کا تدارک ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...