صفدرآباد (نامہ نگار) سابق ایم این اے ،ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف چوہدری بلال احمد ورک نے حلقہ این اے116سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔سابق چیئرمین بلدیہ صفدرآبادچوہدری محمد افضل نے اپنے ڈیرہ پر تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے چوہدری بلال احمد ورک نے جنرل الیکشن 2018میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے111سے الیکشن میں حصہ لیا تھا ۔الیکشن 2023میں قیادت کے فیصلہ پر حلقہ N این اے116میں خود این اے111میں چوہدری طارق محمود باجوہ اور حلقہ پی پی143میں سردارسرفراز احمد ڈوگر کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیںگے ۔اس سلسلہ میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد افضل شاد نے اپنے ڈیرہ پر چوہدری بلال احمدورک ،چوہدری طارق محمود باجوہ اور سردار سرفراز احمد کے ہمراہ حلقہ بھر سے تمام سابق چیئرمین ،کونسلرز اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا اور پر تکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا ۔اس موقع پر چوہدری بلال احمد ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے اور عمران خاں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔عمران خاں عوام کے لئے امید کی کرن ہیں اور انشااللہ پاکستان سے مسائل کا خاتمہ کریں گے ۔
چوہدری بلال ورک کا حلقہ این اے 116سے الیکشن لڑنے کا اعلان
Sep 26, 2022