پنڈدادنخان(نامہ نگار) پنڈدادنخان کے علاقہ ڈنڈوت میں قائم پاکستان ٹیلی ویژن کا بوسٹرگزشتہ دو ماہ سے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پنڈداد نخا ن اور تحصیل بھرمیں پی ٹی وی چینل کی نشریات صاف دکھائی نہیں آ رہی اور کہیں نشریات آ ہی نہیں رہیں، عوام کی طرف سے بار بار شکایات کے باوجود ابھی تک نشریات بحال نہیں ہوئیں اور نہ ہی پی ٹی وی کی اعلیٰ انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا ہے پنڈدادنخان کی عوام میں نشریات کی بندش پرشدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس دور میں واحد سستی تفریح پی ٹی وی کی نشریات ہیں ہرشہری ڈش،پی ٹی سی ایل کیبل نیٹ ورک اورموبائل وائی فائی کی سہولت حاصل نہیں کر سکتا ہرماہ بجلی کے بلوں میں35روپے ٹیلی ویژن فیس وصول کی جارہی ہے لیکن پنڈدادنخان اور گردونوح میں پی ٹی وی کی نشریات کی سہولت نہیں دی جارہی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان تحصیل بھرمیں پی ٹی وی کی نشریات کوفوری طورپربحال کیا جائے۔
پنڈدادنخان اورگردونواح میں پی ٹی وی چینل کی نشریات بند
Sep 26, 2022