چکری(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر قمرالسلام راجہ نے کہاہے کہ سیلاب زدگا ن کو ریاست کی طرف سے چھت اور چاردیو اری کی فراہمی یقینی بنانا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی دلخراش صورت حال ہمارے جذبہ انسانیت کے لئے امتحان ہے جس سے نبر آزما اور سرخروہونے کی خاطر وفاقی حکومت اور پاکستانی قوم جس طرح سیلاب زدگان کی مدد کرہی ہے وہ قابل تحسین ہے دستیاب قومی وسائل اور بیرونی امدادکے شفاف اور درست استعمال سے سیلاب زدگان کے لئے پیدا ہونے والے پیچیدہ مسائل کو شکست دی جارہی ہے افواج پاکستان سمیت سرکاری محکمے مصیبت زدگان کی بحالی وآباد کاری کے لئے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ان مشکل حالات میں بھی عوامی مسائل کو پس پشت ڈال کر اقتدار کی جنگ لڑرہی ہے سابق وزیرا عظم عمران خان وفاق اور صوبوں کو آپس میں لڑانے اور ملک کے اندر سیاسی انارکی پھیلانے کی جو کوشش کررہے ہیں وہ کسی بھی صورت ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے حکمران اتحاد نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور عمران خان کی ملک دشمن سیاست کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔