سیلاب زدگان کیلئے عطیات دینے پر اہلیان کوہسار کے شکر گذار ہیں، حاجی رضوان 


  مری (نامہ نگار خصوصی )الخدمت فاؤنڈیشن مری کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے عطیات دینے والوں اور رضا کاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میںمری کے کارکنان اور عہدیدروں سمیت بڑی تعداد مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقامی ڈونرز جنہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دل کھول کر چندہ دیا ان کو شیلڈز پیش کی گئی جبکہ چالیس کے قریب رضا کاروں کو انتہائی مشکل اور تکلیف دہ سفر طے کرتے ہوئے عوام کی ان امانتوں کو متاثریں تک پہنچانے پر سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخد مت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر حاجی رضوان، مری کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت مہتاب احمد خان تھے۔ اس موقع پر حاجی رضوان نے الخدمت فاؤنڈیشن مری کی خدمات قابل ستائش قراد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تنظیم نے ایک ارب سے زیادہ کی رقم سے سیلاب زدگان کی مدد کی ۔گروپ لیڈر سفیان عباسی نے اہلیان کوہسار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مری کوٹلی ستیاں اور اہل کوہسار پر الخدمت پر اعتماد کرتے ہوئے دل کھول کر چندہ دیا  جبکہ  ان کے رضا کاروں کی خدمات قابل صد تحسین ہیں ۔ اس اہم تقریب سے محمد آکاش سیکر ٹری جنرل راولپنڈی،عطالرحمن عباسی صدر الخد مت فاؤنڈیشن مری،غلام احمد عباسی امیر جماعت مری،سجادالحسن عباسی،ڈاکٹر نوید عباسی صدر کیمسٹ مری،محترمہ عطیہ نور الرفاء ڈویلپمنٹ پوٹھہ شر یف ،جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ مری بار کونسل،کرنل ارشاد عباسی مسوٹ دریا گلی،واجد سمندری،بابر ستی، وسیم الدین ایڈوکیٹ مری بار کونسل،ارشد نواز عباسی، ڈاکٹر محمود الحق اور عبدالحمید عباسی صدر مری پر یس کلب و دیگر نے الخدمت فاؤنڈیشن مری کی خد مات کو سہراتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن