کوہسار یونیورسٹی مری میں’’ وائس چانسلر کانفرنس‘‘ 29ستمبر سے شروع ہو گی


  مری (نامہ نگار خصوصی ) کوہسار یونیورسٹی مری میں’’ وائس چانسلر کانفرنس‘‘ 29ستمبر سے شروع ہو گی جو تین دن جاری رہے گی۔ اس کانفرنس میں پنجاب کی50 کے قر یب جامعات کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے جبکہ چانسلر وگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ صوبائی وزیر، اعلی تعلیم  راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین پی ایچ ای سی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور اداروں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شر کت ہوں گے ۔ اس کانفرنس میں گورننس اور فنانس کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے اور ان شعبہ جات کو مضبوط کرنے ایک اہم نقطہ  ہو گا  جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی کردار سازی کے حوالے سے منشیات کے تدارک اور سدباب کیلئے سیشن بھی منعقد ہوں گے ۔ وومن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے طالبات کی تعلیم تک رسائی اور ان کے چیلنج کے  بارے میں گفتگو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن