اراضی تنازع، 2گروپوں میں فائرنگ، کھیت میں کام کرنیوالا لڑکاجاں بحق

وہاڑی(نامہ نگار، کرائم رپورٹر)دو فریقین کے درمیان لڑائی نے 14 سالہ بے گناہ نعیم کی جان لے لی تفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں چک نمبر 87 ڈبلیو بی کی حدود ملتان روڈ پر واقع اڈا کنڈورمیں 5 کنال کے تنازعہ پر ہونے والی لڑائی نے ساتھ کھیت میں کام کرنے والے 14 سالہ نعیم ولد فدا حسین کی جان لے لی 14 سالہ نعیم اپنے گھر والوں کے کے ساتھ کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ ساتھ میں متنازعہ 5 کنال کے قبضہ کے سلسلہ میں دو فریقین کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی ابراہیم زرگر اور اس کے ساتھیوں نے دوسری پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی ایک گولی قریب کھیت میں کام کرنے والے 14 سالہ نعیم جنجوعہ کو جا لگی جس کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان وہاڑی روڈ بند کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مقامی افراد کے مطابق چند سال قبل شوکت ولد در محمد جنجوعہ نے 5 کنال زمین ابراہیم زرگر کے نام منتقل کر دی تھی لیکن شوکت کا چچا مبینہ طور پر قبضہ نہیں دے رہا تھا ۔
 لڑکاجاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...