جے یوآئی اسلام مخالف قانوں سازی کی اجازت نہیں دے گی:مولانا امجد 

 ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ٹرانس جینڈر بل قرآن وسنت سے متصادم ہے جے یوآئی اور عوام قرآن وسنت سے متصادم قانوں سازی کی اجازت نہیں دیں گے۔جے یوآئی نے ترمیمی بل تیار کر لیا ہے جوٹرانس جینڈر بل کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے یہ مسودہ جے یو آئی کے لائرز اور پارلیمانی گروپ نے تیار کیا ہے اس حوالے سے ملک کے ممتاز قانون دانوں مذہبی راہنماؤں سے مشاورت بھی کی گئی ہے،مولانا مفتی تقی عثمانی سے بھی ترمیمی بل پر بھی مشاورت ہوئی ہے یہ باتیں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بہاولپور، ڈی جی خان ،علی پور کے دورہ سے واپسی پر ملتان میں مختصر قیام کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر مولانا ایاز الحق قاسمی ،پیر قاری محمد صدیق ،قاری سہیل صدیقی،مولاناحبیب الرحمن اکبر،الحاج زاہد مقصود احمد قریشی،حافظ عبدالصمداور دیگر موجود تھے۔مولانا محمد امجد خان نے مزیدکہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں کسی غیر شرعی قانون کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ مولانا امجدخان نے کہا کہ ترمیمی بل اگلے ہفتے سینٹ میں پیش کردیا جائیگا،دریں اثنا مولانا محمد امجد خان نے ڈی جی خان کے مضافات میں سیلاب سے متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے بعد حافظ انعام اللہ بھٹی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،بعض قوتیں ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں  
 مولانا امجد 

ای پیپر دی نیشن