صحافی کا اہلیہ سمیت قتل‘  مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج  ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ  

Sep 26, 2022

کوٹ ادو (خبرنگار) صحافی  کے بیوی سمیت قتل کا مقدمہ گرفتار ملزم کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈیرہ غازی خان اور کرائم سین یونٹ مظفرگڑھ کا جائے وقوعہ کا معائنہ، عینی شاہدین کے بیانات لیکر شواہد اکٹھے کیے،گرفتار  ملزم عامر کو علاقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کرکے 4روزہ ریمانڈ بھی لے لیا گیا، ملزم  کو29ستمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا،مقتول کی نماز جنازہ  آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ نظامی نے عامر سوئیہ کو دائرہ دین پناہ اڈہ سے اپنی کار پر بٹھایا  اور تینوں ملتان شاپنگ کیلئے جا رہے تھے۔
جسمانی ریمانڈ

مزیدخبریں