ملتان ( خبر نگار خصوصی)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں قائم پریسین ایگریکلچر سنٹر سے جدید زرعی ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں مدد ملے گی اور ماڈرن آئی ٹی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار سید حسین جہانیاں گردیزی وزیر زراعت پنجاب نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں قائم پریسین ایگریکلچر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس سنٹر کے قیام کا مقصد ملکی سطح پر ڈیجیٹل اور پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ کاشتکاروں کو رئیل ٹائم میں اپنی فصلوں کی ضروریات سے آگاہی حاصل ہوگی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پریسین ایگریکلچر کیلئے فنڈ مختص کرنے کا عندیہ بھی دیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے کوونٹ ضلع چکوال میں سمارٹ فارم کے دورہ پر سمارٹ سپرے، ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اور دوسری پریسین فارمنگ کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر وائس چانسلرزقمر الزمان، ڈاکٹر اقرار احمد خان اور زرعی سائنسدانوں سمیت ترقی پسند کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
حسین جہانیاں